آپ کی موبائل سم بند ہونے والی ہے؟ پی ٹی اے کی صارفین کو اہم ہدایات جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو بلا رکاوٹ برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز کو بروقت اپ ڈیٹ کریں تاکہ موبائل سروسز میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ختم شدہ میعاد کے شناختی کارڈز یا کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ سمز کارڈز کسی بھی وقت بلاک کیے جا سکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ختم شدہ شناختی کارڈز فوراً تجدید کروائیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

یہ ہدایت اس وقت جاری کی گئی ہے جب نادرا نے شہریوں کو خبردار کیا کہ لاکھوں شناختی کارڈز اور دیگر سرکاری دستاویزات کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ نادرا نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وقت پر شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں تاکہ اہم سہولیات میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

نادرا کے بیان میں کہا گیا کہ میعاد ختم ہونے سے قبل شناختی کی تجدید نہ کرنے والے افراد کو بینکنگ سروسز، موبائل سمز کنیکٹیویٹی اور دیگر سہولیات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید یہ کہ ختم شدہ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو حکومتی اور فلاحی پروگرامز میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

Related Posts