بڑھتے ہوئے تنازعات، عسکریت، تقسیم اور طاقت کی دوڑ دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ اسحاق ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسحاق ڈار
(فوٹو: آن لائن)

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے، بڑھتے ہوئے تنازعات، عسکریت، تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کیلئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسلز میں یورپی انڈوپیسفک وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم نے کہا کہ  دنیا ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے جہاں بڑھتے ہوئے تنازعات، طویل بیرونی قبضے، بڑی طاقتوں کی چپقلش، عالمی اسلحہ دوڑ اور سائبر و آؤٹر اسپیس کی عسکریت کاری سے عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تجارتی اختلافات، غذائی عدم تحفظ، مہنگائی، معاشی ناہمواریاں، توانائی کی فراہمی میں خلل اور ماحولیاتی منفی اثرات نے صورتحال مزید پیچیدہ کر دی۔مصنوعی ذہانت اور تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز سے نئے مواقع کے ساتھ ساتھ بڑے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کی مشترکہ صلاحیت کمزور پڑ رہی ہے۔ کثیرالجہتی نظام دباؤ کا شکار ہے جبکہ بین الاقوامی ڈھانچہ مزید ٹکڑوں میں بٹ رہا ہے۔ ایسے حالات میں عالمی قیادت اور مکالمے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بڑی طاقتیں جس محاذ آرائی اور تقسیم پر مبنی سیاست کرتی ہیں، وہ ناقابلِ عمل ہے۔ اکستان کا سکیورٹی ویژن اختلافات کو کم کرنے اور ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیتا ہے۔ ہم نے جولائی میں سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران قرارداد نمبر 2788 منظور کروئی۔ اس کا مقصد تنازعات کے پر امن حل کا نظام مستحکم کرنا ہے۔

Related Posts