لڑائی شروع ہوگئی، جلد سیڑھیاں لیکر ہم اڈیالہ جیل میں کودیں گے، محمود اچکزئی

تازہ ترین

تازہ ترین

محمود اچکزئی، فائل فوٹو

چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراه  محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے پاکستان میں جمہوری اور غیر جمہوری فوجوں کی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ ہمارا ہر ساتھی ضمیر اور عوام کے مفادات کا قیدی ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہمارا حق ہے، اگر یہ اب ہمیں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو جلد وہ دن آئے گا جب ہم سیڑھیاں لے کر اڈیالہ جیل کی دیواریں پھلانگ کے عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے، انہیں رہا بھی کرائیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا  ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے لیکن پاکستان میں چور، ظالم اور غاصب حکمرانی تسلیم نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کو روندا گیا ہے، آئین پھاڑ دیا گیا ہے۔  زر و زور سے اقتدار پر قابض مینڈیٹ چوروں نے پارلیمنٹ کو بانجھ بنا دیا ہے۔ پہلے صرف ہم کہتے تھے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے، اب تو ان کے ماما آئی ایم ایف نے بھی ان کو چور قرار دیا ہے کہ انہوں نے اربوں روپے کھائے ہیں۔

Related Posts