انتہا پسند دہشت گرد گروپ داعش نے ماسکو حملے میں ملوث اپنے دہشت گردوں کی تصویریں جاری کردیں۔
داعش کی خبر ایجسنی عماق نیوز نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ داعش نے ہفتے کے روز ایک تصویر جاری کی جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ وہ چار حملہ آور تھے جو جمعہ کو ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال میں فائرنگ کے ہنگامے کے پیچھے تھے جس میں کم از کم 143 افراد ہلاک ہو گئے۔
عماق نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ حملہ داعش اور اسلام سے لڑنے والے ممالک کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں ہوا ہے۔
داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی لیکن ایسے اشارے ملے تھے کہ روس اس سانحے کے یوکرین سے تعلق کی تلاش میں تھا حالانکہ یوکرینی حکام نے اس بات کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیف کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
روسی حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے حملے کے سلسلے میں چار مشتبہ مسلح افراد سمیت 11 کو گرفتار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








