اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست مستردکردی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست مستردکردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست مستردکردی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف کی تقاریر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پابندی کے لیے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا۔

جاری کئے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے لیے ہائیکورٹ کی مداخلت درست نہیں ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جب قانون میں متبادل طریقہ کار موجود ہو تو عدالت براہ راست مداخلت نہیں کرسکتی، نواز شریف کی تقاریر پر پابندی عوامی اہمیت کا مقدمہ نہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی عائد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر شہری عامرعزیز کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔

دائر کی گئی درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شریف برادران کی تقاریر ٹی وی پر دکھانے سے روکا جائے۔ درخواست میں نواز شریف، چیئرمین پیمرا، شہباز شریف اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ 5 اکتوبر کو سماعت کریں گے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ تقریر میں ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، ان کی تقریر کے باعث ملکی اداروں کا وقار مجروح ہوا، لیگی قائد عدالت سے سزایافتہ مجرم ہیں میڈیا پر تقریر نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں: مجھے کچھ ہو گیا تو مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہوگا۔ شہباز شریف کی دھمکی

Related Posts