اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی‘ شہری کنگال ہونے لگے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی‘ شہری کنگال ہونے لگے
اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی‘ شہری کنگال ہونے لگے

اسلام آباد: پولیس قبضہ مافیا کے شانہ بشانہ غریب شہریوں کی زمینوں پر قبضے کرانے میں اہم کردار ادا کر نے لگی‘ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علیم خان کی سفارش پر ایس پی رول اسلام آباد موقع پر موجود ناجائز قبضہ کروانیکی نگرانی کر رہے ہیں اہل علاقہ کا الزام۔

تھانہ بنی گالا کے علاقے موضع ملیوٹ ڈھیری سیداں کے علاقے میں قبضہ مافیا سر گرم عمل ہے پارک ویو سوسائٹی کی انتظامیہ نے پھر حسب عادت شہریوں کی اراضی پر پولیس کی ملی بھگت سے قبضہ کرنا شروع کر دیا جبکہ یہ سوسائٹی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان اور ان کی بیگم کی ملکیت ہے۔

قبضہ مافیا پولیس کی موجودگی میں ہیوی مشینری استعمال کرکے اراضی پر قبضہ کرنے میں مصروف ہے پانچ سو کنال متنازعہ اراضی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس کا حکم امتناعی برقرار ہے جبکہ یہ اراضی احمد شاہ۔خطاب شاہ عابد شاہ وغیرہ کی جدی ملکیت ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے خصوصی طور پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علیم خان نے ایس پی رول اسلام کی ڈیوٹی لگائی ہے جو اس وقت بھی موقع پر موجود ہیں اور ان کے سامنے پارک ویو سوسائٹی کے غنڈے قبضہ مافیا قبضہ کرنے میں مصروف ہیں۔جنہوں نے روکنا تھا وہ ساری فورس قبضہ کرانے میں لگی ہوئی ہے۔

اہل علاقہ کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اس کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیں گا لیکن اس کیس کی جوڈیشنل انکوائری بہت ضروری موصوف پہلے بھی سی ڈی اے انوائرمنٹ کی بے بہا زمین ہڑپ کر چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں بڑی کوشش کرنے کے باوجود سی ڈی اے سے این او سی نہ لے سکے۔

جیسے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو دوسرے ہی دن این او سی لینے میں کامیاب ہوگئے اہل علاقہ نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے ہماری زمینیں اس ظالم شخص سے واگزار کراکر ہمیں واپس کروائی جائیں‘اہل علاقہ کا مطالبہ

Related Posts