پورے ملک کو لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے‘ وزیر اعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا ملک کو لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان
وزیراعظم عمران خان کا ملک کو لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ خود اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں‘ انہوں نے کہا کہ بحث چل رہی کہ ملک کو لاک ڈاؤن کردیا جائے۔

جو لوگ یہ کہہ رہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن کردیا جائے انہیں پتہ ہونا چا ہئے کہ لاک ڈاؤن کا مطلب شہریوں کو گھروں میں مکمل طور پر بند کردینا ہوتا ہے

آج میں اگر پورا ملک لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تو دہاڑی والا کمزور طبقہ گھروں تک محدود ہوجائے گا‘ 25فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا؟ وہ اپنا گزر بسر کیسے کریں گے؟۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ ہم تمام مزدور طبقے کو گھروں میں خوراک پہنچا سکیں؟

Related Posts