کراچی:کنڈ ملیر بلوچستان کے ساحل کے قریب اچانک جزیرہ ابھر آیاہے، سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ کافی رقبے پر محیط ہے۔
تکنیکی مشیرڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کاکہنا ہے کہ سمندر میں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں، اس سے قبل 2000 اور2010 میں بھی یہ جزیرہ نمودار ہو چکا ہے۔
تکنیکی مشیر،ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق اکثر وبیشتر یہ جزیرے ابھرنے کےکچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سرکاری عملہ پانی نکالنے میں مصروف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








