حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

اسماعیل ہنیہ
(فوٹو: آن لائن)

تہران: ایران میں نامعلوم حملہ آوروں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قاتلانہ حملے میں شہید کردیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس وقت حماس کے سربراہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، اسمٰعیل ہنیہ تہران میں اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے، حماس کے سربراہ ایران کے نئے صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران پہنچے تھے۔

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسمٰعیل ہنیہ نے منگل کو ایرانی سپریم لیڈر سے بھی ملاقات کی تھی۔

دوسری جانب ایرانی پاسدران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسماعیل ہنیہ اوران کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پرنشانہ بنایا، علی الصبح پیش آنے والے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتلانہ حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا محافظ بھی شہید ہوگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس کا آغاز حماس کی اسرائیل پر راکٹ فائرنگ سے ہوا تھا۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت مسلم دنیا کیلئے کسی المیے سے کم نہیں۔ مقبوضہ فلسطین کی جدوجہدِ آزادی کی مسلح تحریک حماس ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود غزہ میں انتہائی مقبول ہے جہاں لوگ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔

Related Posts