جماعتِ اسلامی کا مہنگائی مخالف دھرنا، عمران خان کی کارکنان کو شرکت کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

جماعتِ اسلامی کا مہنگائی مخالف دھرنا جاری ہے۔ بانی تحریکِ انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنان کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی نے جماعتِ اسلامی کے مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جو عمران خان کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے سامنے پیشی کے دوران سامنے آیا۔

سابق وزیراعطم عمران خان نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ حالات یہ ہیں کہ میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے شخص کے گھر بجلی کا بل 40ہزارروپے آگیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بجلی کے بلز اور ٹیکسز میں ہوش ربا اضافہ ہوا، جماعتِ اسلامی کے دھرنے کا حامی ہوں۔ پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہدایت دیتا ہوں کہ جماعتِ اسلامی کے دھرنے میں شریک ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 5روز سے جاری جماعتِ اسلامی کے دھرنے میں مہنگی بجلی اور اشیائے ضروریہ کی ہوش ربا قیمتوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

Related Posts