ایک قوم ایک منزل، آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا ملی نغمہ ریلیز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک قوم ایک منزل، آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کیلئے نغمہ ریلیز کردیا
ایک قوم ایک منزل، آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کیلئے نغمہ ریلیز کردیا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کے حوالے سے خصوصی نغمہ ایک قوم، ایک منزل ریلیز کردیا جسے معروف گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے 13 اور 14 مارچ کی درمیانی شب ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر ایک قوم، ایک منزل کے عنوان سے یومِ پاکستان کا خصوصی نغمہ ریلیز کیا جسے اب تک 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک قوم، ایک منزل ایک ملی نغمہ ہے جس میں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔ گیت کے بول عابد حسن نے تحریر کیے جس کی موسیقی علی ظفر نے ترتیب دی۔

عوام کی بڑی تعداد ایک قوم، ایک منزل کو پسند کرتی ہے۔ ملی نغمے پر تبصرہ کرتے ہوئے زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کا اظہار کیا اور مادرِ وطن سے محبت کا بھی اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سائرہ یوسف کے رقص کی ویڈیو مداحوں میں مقبول

Related Posts