اسرائیل کی بربریت دوسرے ہفتے میں داخل، اسلامک یونیورسٹی تباہ، شہادتیں 220 ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیل کی بربریت دوسرے ہفتے میں داخل، اسلامک یونیورسٹی تباہ، شہادتیں 220 ہوگئیں
اسرائیل کی بربریت دوسرے ہفتے میں داخل، اسلامک یونیورسٹی تباہ، شہادتیں 220 ہوگئیں

اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، بربریت دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی جس کے دوران اسلامک یونیورسٹی کی عمارت تباہ کردی گئی، خواتین اور بچوں سمیت شہادتوں کی تعداد 220 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے اور وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ مزید 28 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ اب تک شہید کیے گئے افراد میں 63 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسلامک یونیورسٹی کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

غزہ میں کورونا ٹیسٹنگ کی واحد لیبارٹری بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی۔اسرائیل کے حملوں کے دوران کم و بیش 1 ہزار 500 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کی تشویشناک صورتحال پر سلامتی کونسل کا چوتھا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اجلاس کے اختتام پر کوئی اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔ آئرش مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو عوامی سطح پر ایک لفظ بولنے کی توفیق نہیں ہوئی۔

عرب گروپ نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بے بسی سے مایوسی ہوئی ہے۔ امریکی مندوب نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ عوامی اعلانات جنگ بندی میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

آئرش مندوب نے کہا کہ بڑھتے ہوئے تشدد نے تباہ کن انسانی بحران کو جنم دیا ہے جبکہ فلسطینی مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے متفقہ پوزیشن نہیں لی جو شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 34 لاکھ 18ہزارافراد ہلاک

Related Posts