لبنان پر اسرائیلی بمباری تیز، فضائی حملوں سے متعدد عمارات تباہ ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیلی بمباری
(فوٹو: ڈان)

بیروت: لبنان پر اسرائیلی بمباری تیز ہوگئی، صیہونی فوج کے فضائی حملوں سے متعدد عمارات تباہ ہوگئیں۔ لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل کا یہ ایک اور بڑا حملہ ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے شہریوں کو حزب اللہ کے ٹھکانون سے دور رہنے کا کہا تھا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں شدید فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہو کر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔

فضائی حملے کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان رئیر ایڈمرل ڈینیل ہگاری  کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کے شمال سے بے دخل کیے گئے شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے جو بھی کرنا پڑا، کریں گے۔ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے حملوں کی تصدیق کردی تھی۔

اتوار کے روز اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ لبنان نے ہم پر 100 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا، ہم اپنے شہریوں کو پہلے ہی خبردار کرچکے تھے کہ حزب اللہ شمالی علاقوں کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ جنوبی لبنان کے شہری حزب اللہ کی پوسٹس سے دور رہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام لگایا کہ حزب اللہ کی جانب سے کئی سال سے جنوبی لبنان کی رہائشی عمارات میں کروز میزائلز اور دیگر مختلف ہتھیار چھپائے گئے ہیں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے میڈیا کو ایک ویڈیو بھی دکھائی جس میں کروز میزائل داغنے کی کوشش کی گئی تھی۔

Related Posts