راجکمار راؤ اور شردھا کی فلم ستری 2 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ستری 2
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم ستری 2 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی ہے جو آج صرف بھارت میں 600 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔

ماضی میں عامر خان کی فلم گجنی نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا اور فلم تھری ایڈیٹس نے 2009 میں 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہو کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ ستری 2 وہ پہلی فلم ہے جس نے 600 کروڑ بھارتی روپے کا سنگِ میل عبور کرلیا۔

سینما ڈے کے باعث ٹکٹ کی قیمت کم کرکے 99روپے کردی گئی جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد نے سینما گھروں کا رخ کیا۔ جمعہ کے روز فلم کی پرفارمنس شاندار رہی جس نے اپنی ریلیز کے پانچویں ہفتے میں 24اعشاریہ 65کروڑ کا بزنس کیا۔

ہفتے کے روز ستری 2 نے 3اعشاریہ 65 کروڑ جبکہ اتوار کے روز 4اعشاریہ 85کروڑ کمائے۔ یوں ستری 2 نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان کو مات دے دی ہے جس نے اپنے ہندی ورژن سے 582کروڑ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

دوسری جانب استری 2 نے دیگر بلاک بسٹر فلمز کو بھی مات دے دی ہے جن میں رنبیر کپور کی اینیمل ـ(502 اعشاریہ 98 کروڑ)، پٹھان (524 اعشاریہ 53کروڑ ہندی ورژن)، غدر 2 (525 اعشاریہ 7کروڑ) شامل ہیں۔ استری 2 کی کہانی کو بہت دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے۔

Related Posts