غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین کے خلاف جنگ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز تل ابیب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حماس کے خلاف جنگ کا دوسرا مرحلہ جمعے کی رات سے شروع ہوچکا ہے۔ ہماری مزید زمینی افواج غزہ میں داخل ہوچکی ہیں۔
اردوان کی شدید تنقید کے بعد اسرائیل نے ترکیہ سے سفارتی عملہ واپس بلالیا
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل یرغمالیوں کو رہا اور حماس کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے جو ہمارے واضح جنگی مقاصد میں شامل ہے۔ زمینی کارروائی کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔
حماس کا اسرائیل سے تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ دشمن کے علاقے میں ہمارے کمانڈر اور سپاہیوں کو علم ہے کہ اسرائیلی قوم اور قیادت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ غزہ میں ہماری زمینی کارروائی طویل اور مشکل جنگ ثابت ہوسکتی ہے۔
بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ سٹی پر پمفلٹ کرا کر رہائشی افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ علاقہ میدانِ جنگ بن چکا ہے۔ رہائشی افراد جنوبی غزہ کی جانب چلے جائیں۔ اسرائیلی فوج غزہ کی مکمل پٹی پر تعینات ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








