اسرائیلی پروپیگنڈا پھر ناکام، غزہ کے یورپی اسپتال میں سرنگ نہیں نکاسی آب کی لائن نکلی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ عرب میڈیا)

غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے یورپی ہسپتال کے نیچے مزاحمتی سرنگ کی موجودگی کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ایک بے بنیاد اور شرمناک پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسپتال کے احاطے میں خود کھدائی کر کے ایک تنگ لوہے کی نالی نصب کی اور اسے سرنگ کا نام دے کر جھوٹا منظرنامہ تخلیق کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ نالی نہ تو انسانی گزرگاہ کے قابل ہے، نہ ہی اس میں سیڑھیاں یا کوئی سامان ہے۔ درحقیقت یہ نکاسی آب کی نالی تھی جسے قابض فوج نے میڈیا کے سامنے “کمانڈ سینٹر” کے طور پر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ویڈیو میں فنی خامیاں بھی نمایاں تھیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب ایک ناقص ڈرامہ تھا۔

غزہ میڈیا دفتر نے یاد دلایا کہ قابض فوج اس سے قبل بھی الشفاء ہسپتال، حمد ہسپتال اور دیگر مقامات پر اسی طرح کے جھوٹ گھڑ چکی ہے، جو بعد میں بے نقاب ہوئے۔ ساتھ ہی اس بات پر سوال اٹھایا گیا کہ اگر بنکر بسٹنگ بموں سے حملہ ہوا تھا تو لاشیں محفوظ کیسے رہیں؟

دلچسپ طور پر، اسرائیلی اخبار “ہارٹز” کے عسکری تجزیہ کار نے بھی اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا، جبکہ قابض فوج کے ترجمان کی کہانی کی نفی کر دی۔

آخر میں غزہ میڈیا دفتر نے دنیا پر زور دیا کہ وہ ان جھوٹے دعوؤں کے پیچھے چھپے اصل جرائم یعنی اسپتالوں پر بمباری، مریضوں کا قتل اور صحت کے نظام کی تباہی—کو نظر انداز نہ کرے۔ فلسطینی قوم ظلم کے خلاف سچ کی آواز بن کر کھڑی ہے اور یہ آواز دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑتی رہے گی۔

Related Posts