دوسروں کا گھر اجاڑنے والے نیتن یاہو اپنے بیٹے کی شادی کو ترس گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کو نہ صرف قومی سانحہ بلکہ ذاتی المیہ بھی قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ جنگ کے باعث ان کے بیٹے کی شادی دوسری بار ملتوی کرنا پڑی۔

نیتن یاہو نے اتوار کو ایران کے میزائل حملے سے متاثرہ ایک اسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی انداز اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اس جنگ کی بھاری قیمت چکا رہی ہے، اور میرے خاندان نے بھی ذاتی طور پر قربانی دی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ میزائل حملوں کے خطرے کی وجہ سے ان کے بیٹے کی 16 جون کو طے شدہ شادی ایک بار پھر منسوخ کرنا پڑی، جو پہلے بھی غزہ جنگ کے سبب مؤخر ہو چکی تھی۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ “یہ صرف فوجی محاذ نہیں، بلکہ ہمارے گھروں، خاندانوں اور جذبات کا امتحان ہے۔

Related Posts