ماہرنگ بلوچ کی غیر ملکی ایجنسیوں سے خفیہ ملاقاتیں، اکاؤنٹ سے 10 ملین ڈالر برآمد، سنگین سرگرمیوں کا سراغ لگ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف آئی اے نے ایک بڑی اور تاریخ ساز کارروائی میں بلوچ خاتون ایکٹوسٹ ماہ رنگ بلوچ کے اکاؤنٹ سے 3 ملین ڈالر کی رقم برآمد کرلی ہے، جس کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے حساس معلومات کی غیر قانونی فروخت سے بتایا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے کی جانب سے پاکستان میں دھماکوں کے لیے ماہرنگ کو 10 ملین ڈالر کی ادائی کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کے بدلے 10 ملین ڈالر کی بھاری رقم ادا کی ہے۔ مزید تحقیقات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے نے کارروائی کرکے ماہرنگ بلوچ کی خفیہ ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے اور برطانوی ایجنسی ایم آئی 6 کی ٹیم سے ماہرنگ کی ایک ہوٹل میں خفیہ ملاقات کی تصاویر بھی حاصل کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ایم آئی 6 ٹیم نے ماہرنگ بلوچ سے ایک چھوٹے ہوٹل میں ملاقات کی تاکہ ان کی شناخت کو پوشیدہ رکھا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی امریکی سفارتکاروں کے ساتھ بھی ماہرنگ بلوچ کی ملاقاتوں کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔

Related Posts