کراچی میں رواں برس زیادہ گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

heatwave in karachi
کراچی میں سخت گرمی پڑے گی،محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

کراچی:محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں ماہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اور رواں ماہ ذیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی تک رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے موسم اب سے مرطوب رہے گا، دن میں گرمی جب کہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

رواں ماہ بارش کا کوئی سسٹم متوقع نہیں ہے، اور رواں برس گرمیوں کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگا، عموماً گرمی کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، لیکن اس سال گرمی کا آغاز مارچ سے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

Related Posts