ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی، ایوانکا کااعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Ivana Marie "Ivanka" Trump

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کے والد دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاس کی مشیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے اس فیصلے میں لچک رہے گی ،

میرے لیے بچے اور ان کی خوشیاں اولین ترجیح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بچے اور ان کی خوشیاں پہلے ہیں اور یہی میری اولین ترجیح ہوگی۔

مزید پڑھیں:گیس لوڈشیڈنگ کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا،ناشتہ تیار نہ کرنے پر شوہرنے بیوی کو طلاق دے دی

واضح رہے کہ جیراڈ کشنر ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں ۔جیراڈ کشنر کو ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔

ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ان کے شوہر اپنے بچوں کے ہمراہ نیو یارک میں مقیم تھے تاہم سرکاری ذمہ داریاں اچھے انداز میں نبھانے کے لیے دونوں 2017 میں واشنگٹن منتقل ہوگئے تھے۔

لبرل ذہن کے حامل اس جوڑے کی ٹرمپ انتظامیہ میں موجود قدامت پسند اراکین سے مبینہ محاذ آرائی رہی ہے، تاہم ایوانکا اس تنا سے انکار کرتی رہی ہیں۔

Related Posts