جماعت اسلامی کراچی نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، فائل فوٹو

جماعت اسلامی کراچی نے صوبائی اسمبلیوں کی اجازت سے نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا کہ اگر صوبائی اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو مزید انتظامی یونٹ ضرور بنائیں، 32 صوبے بنانے ہوں یا 12 اس میں کیا مسئلہ ہے، بسم اللہ کریں۔

انہوں نے صدر میں آتشبازی کے سامان کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ جن سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں دھماکا خیزمواد رکھا گیا انہیں گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ رہائشی علاقے میں اس طرح کی سرگرمیوں کی مکمل پابندی ہے لیکن شہر کے مرکز میں بارودی کارخانہ قائم تھا۔

Related Posts