پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا یکم ریبع الاول 26 اگست منگل جبکہ عید میلاد النبی 6 ستمبر ہفتہ کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول منگل 26 اگست کو ہوگی اور 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کراچی میں ربیع الاول کے چاند کی عمر 32 گھنٹے ہے اور شام 7 بج کر 03 منٹ سے 7 بج کر 44 منٹ تک دیکھا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کے چاند کی رویت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی علاقوں میں واضح ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ کراچی میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، بارش اور ابر آلود موسم کی وجہ چاند نظر آنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








