جانئے کولیسٹرول اور بی پی کنٹرول کرنے والے جادوئی پھل کے بارے میں

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

خشک آلو بخاروں کو اکثر افراد قبض جیسے مسئلے سے نجات کے لیے کھاتے ہیں، مگر یہ پھل صرف قبض سے ہی نجات نہیں دلاتا بلکہ ہڈیوں کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

تاہم حالیہ تحقیقی رپورٹس میں اسے دل کی صحت کے لیے بھی بہترین قرار دیا گیا ہے۔ خشک آلو بخارے کھانے سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح مستحکم رہتی ہے، ورم کم ہوتا ہے جبکہ بلڈ پریشر میں بھی کمی آتی ہے۔

یہ پھل دل کی صحت کو کیسے بہتر بناتا ہے؟

روزانہ اس پھل کو کچھ مقدار میں کھانے سے کولیسٹرول کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ تکسیدی تناؤ اور ورم گھٹ جاتا ہے۔

2021 کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 5 سے 10 خشک آلو بخارے کھانے سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے کولیسٹرول کی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ ورم گھٹ جاتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس پھل کو روزانہ کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے۔

یہ پھل پوٹاشیم نامی ایک غذائی جز کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو مختلف جسمانی افعال جیسے دل کے ردہم اور بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔

کچھ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس پھل میں دل کی صحت کو بہتر بنانے والے متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے دل کے پٹھے صحت مند ہوتے ہیں جبکہ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے ہائی بلڈ شوگر اور کولیسٹرول سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

کیا جوان افراد کو بھی اس سے فائدہ ہوتا ہے؟

ویسے تو اس پھل کے حوالے سے زیادہ تر تحقیقی کام درمیانی عمر کے مردوں اور خواتین میں ہوا ہے۔

مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ جوان افراد کو بھی اسے کھانے سے فائدہ ہوتا ہے، البتہ ان کا کہنا ہے کہ اس کی زیادہ مقدار کھانے سے گریز کرنا چاہیے، ورنہ ہیضے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Related Posts