جاپان ایرانی ساحلوں کے قریب مشرق وسطیٰ میں اپنی بحری افوج تعینات کرے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

japan iran
جاپان ایرانی ساحلوں کے قریب مشرق وسطیٰ میں اپنی بحری افوج تعینات کرے گا

ٹوکیو: جاپان ایرانی ساحلوں کے قریب اور مشرق وسطی کے بحری راستوں میں اپنے مال بردار بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے ایک بحری بیڑہ اور نگرانی کے لیے دو جنگی طیارے مشرق وسطی بھیجے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جاپانی کابینہ نے اس سے متعلق دستاویزات کو منظوری دے دی ۔ دستاویز کے مطابق جنگی ساز و سامان سے لیس ایک ہیلی کاپٹر اور دو پی تھری سی طیارے تعینات کیے جائیں گے۔

ان اقدامات کا مقصد معلومات جمع کرنا اور خلیج عمان، بحیرہ عرب اور ایرانی ساحلوں کے قریبی پانیوں سے گزرنے والے جاپانی مال بردار بحری جہازوں کی حفاظت کرنا ہے۔

Japan Maritime Self Defense Forces

سرکاری حکام نے بتایاکہ ایک سال پر مبنی اس مشن کے ساتھ جاپانی بحریہ کے دو سو چھ ملازمین بھی اس بیڑے کے ساتھ ہوں گے اور ممکن ہے کہ آئندہ ماہ جنوری سے ہی تعیناتی کا عمل شروع ہوجائے۔

جاپانی فورسز اس سمندری علاقے میں خطرات کے پیش نظر اپنے مال بردار جہازوں کو بچانے کے لیے ہتھیاروں کا استعمال بھی کریں گے۔اس مشن کا دائرہ کار بحیرہ عرب کے شمال میں خلیج عمان، بحیرہ احمر سے مربوط آبنائے باب المندب اور خلیج عدن تک ہوگا۔

تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جاپانی بحری مشن کا اس آبنائے ہرمز کے علاقے سے کچھ بھی لینا دینا نہیں جو تیل کی آمد و رفت کا اہم سمندری راستہ ہے اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کی نگرانی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں دو امریکی سینیٹرز پر سفری پابندیاں عائد، امریکی شہریوں کیلئے ویزہ پالیسی بھی سخت

Related Posts