پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچ ٹیم کی مستقل مزاجی کیلئے شدید فکر مند

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو فری پریس جرنل

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گیلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان قابل ٹیم ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ ٹیم کی مستقل مزاجی کے لیے حل نکالیں گے۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیسن گیلیسپی نے کہا کہ بہت سے لوگ پاکستانی ٹیم کی بہتری کی بات کر رہے ہیں۔ اگر آپ پروفیشنل کرکٹر ہیں تو آپ کو مکمل طور پر فٹ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شان مسعود سے کئی مرتبہ بات کی ہے۔ میں پاکستانی ٹیم کو اصلی پاکستانی ٹیم کی طرح کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔ مجھے مثبت کھیل پسند ہے۔

ٹیسٹ کوچ نے مزید کہا کہ میں نے گیری کرسٹن (وائٹ بال کوچ) سے بھی بات کی ہے۔ انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ کھلاڑیوں کو مینیج کرنا پڑے گا۔ میں گیری کو اجازت دوں گا کہ وہ وائٹ بال ٹیم کو دیکھیں۔ ہمارا کام پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

ہوم سیزن میں ابرار احمد کے ساتھ کسی دوسرے اسپنر کو کھلانے پر جیسن گیلیسپی نے کہا کہ انفرادی طور پر سلیکشن پر ہم بیٹھیں گے اور اس معاملے کو دیکھیں گے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچز پر ہم پچز کو دیکھ کر اسکواڈ سلیکٹ کریں گے۔

بابر اعظم کی ٹی20 کرکٹ میں کپتانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں سلیکشن پر میرا کوئی اختیار نہیں ہے۔ مجھے علم ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر اچھا نہیں گزرا۔ میری توجہ ریڈ بال کرکٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف میچ جیتنا اور دوسری ٹیموں کے خلاف پرفارم کرنا ہے۔

Related Posts