جسپریت بمراہ کی واپسی، بھارت نے ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کون کون شامل؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Jasprit Bumrah returns as India name Asia Cup 2025 squad
FILE PHOTO

بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایک سال سے زائد عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں،بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں بمراہ کو شامل کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ رواں سال 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے تاہم لاجسٹک مسائل کے باعث میچز متحدہ عرب امارات کے دبئی اور ابوظہبی میں ہوں گے۔

بمراہ نے آخری مرتبہ جون 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے شاندار بولنگ کے ساتھ بھارت کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں 15 وکٹیں حاصل کیں اور فائنل میں 2 کھلاڑی آؤٹ کر کے پلیئر آف دی سیریز قرار پائے تاہم بعد ازاں انجری اور ورک لوڈ مینجمنٹ کے باعث وہ طویل عرصے تک ایکشن سے باہر رہے۔

چیئرمین سلیکٹرز اجیت اگرکر نے اسکواڈ کے اعلان پر کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی ترجیح بمراہ کو بڑے ٹورنامنٹس کے لیے مکمل فٹ رکھنا ہے۔

ان کے مطابق ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ و آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بمراہ کا دستیاب ہونا ضروری ہے، اس لیے ان کا فٹ رہنا سب سے اہم ہے۔

بی سی سی آئی نے اعلان کیا کہ سوریا کمار یادیو کپتان اور شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں ابیشیک شرما، تلک ورما اور رنکو سنگھ کو بھی موقع دیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈرز ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ وکٹ کیپر کے طور پر سنجو سیمسن اور جیتیش شرما کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپن کا شعبہ کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی کے سپرد ہوگا۔

بھارت ایشیا کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے اب تک 8 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، جن میں 7 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ شامل ہے۔ شائقین کرکٹ اب جسپریت بمراہ کی قیادت میں بولنگ اٹیک کو مضبوط دیکھتے ہوئے ایک اور ٹائٹل کی امید کر رہے ہیں۔

Related Posts