مصر میں سوشل میڈیا صارفین اُس وقت دنگ رہ گئے جب ایک مشہور ٹک ٹاک اسٹار یاسمین کی اصل شناخت سب کے سامنے آ گئی اور حقیقت نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ جو شخصیت ٹک ٹاک پر ایک بااعتماد اور دلکش لڑکی کے روپ میں نظر آتی رہی وہ دراصل ایک نوجوان لڑکا نکلا۔
تفصیلات کے مطابق یاسمین کے نام سے وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیوز پر جب تھانے میں متعدد شکایات موصول ہوئیں تو پولیس نے اس پر تحقیقات شروع کیں۔ تفتیش کے دوران یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ یاسمین دراصل کوئی خاتون نہیں بلکہ ایک 18 سالہ نوجوان عبد الرحمان ہے جو لڑکی کا روپ دھار کر ویڈیوز بناتا رہا۔
عبدالرحمان نے اعتراف کیا کہ اُس نے صرف شہرت اور کمائی کی خاطر یہ جعلی شناخت بنائی تھی۔ پولیس نے اُسے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا جہاں اُسے ابتدائی طور پر چار دن کے لیے ریمانڈ پر بھیجا گیا بعد ازاں 5 ہزار مصری پاؤنڈ کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق عبد الرحمان اپنی بیوہ والدہ کے ساتھ ایک دیہی علاقے میں رہتا ہے اور سیاحت و ہوٹل مینجمنٹ کے ادارے کا طالب علم ہے۔ اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک خاموش مزاج نوجوان تھا اس طرح کی حرکت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق نوجوان پر عورت بننے اور نامناسب مواد پھیلانے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








