عائزہ اعوان کی امریکا میں بولڈ تصاویر دیکھ کر مداح برہم، تنقید کا طوفان

تازہ ترین

تازہ ترین

Aiza Awan faces backlash over vacation outfit in New York
ONLINE

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان ان دنوں نیویارک میں چھٹیاں گزار رہی ہیں مگر ان کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔

عائزہ اعوان، جو اپنی پرفارمنس اور خوبصورتی کے باعث ناظرین میں خاصی مقبول ہیں، نے نیویارک کی سڑکوں سے اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں۔ تصاویر میں انہیں ڈینم شارٹس کے ساتھ لائلک ہالٹر ٹاپ پہنے دیکھا گیا، جسے ہلکے میک اپ اور جدید ہیر اسٹائل کے ساتھ مکمل کیا گیا تھا۔

Aiza Awan’s Vacation Outfit Sparks Criticism

ان کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے۔ کچھ صارفین نے عائزہ اعوان کے اعتماد اور اسٹائل کو سراہا جبکہ بڑی تعداد نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کا لباس پاکستانی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے منافی ہے۔ ایک صارف نے لکھاکہ انہیں لگتا ہے اس طرح کے لباس سے ڈراموں میں کردار ملیں گے۔ ایک اور نے کہاکہ انہیں اپنے مذہب اور ملک کی نمائندگی کرنی چاہیے، نہ کہ مغربی انداز اپنانا چاہیے۔

 

کچھ صارفین نے سخت الفاظ بھی استعمال کیے اور ان کے فیشن سینس پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں پینڈو قرار دیا۔

دوسری جانب عائزہ اعوان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا دفاع کیا اور کہا کہ اداکارہ کو اپنی ذاتی زندگی اور فیشن کے حوالے سے آزادانہ فیصلے کرنے کا حق ہے۔ ان کے مطابق، جب فنکار ذاتی وقت گزار رہے ہوں تو ان کی نجی زندگی پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

Aiza Awan’s Vacation Outfit Sparks Criticism

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی پاکستانی اداکارہ کو غیر ملکی دورے پر پہنے گئے لباس کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہوتاہم عائزہ اعوان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ ان کے فن اور کام کو ان کی ذاتی زندگی سے الگ رکھنا چاہیے۔

Related Posts