جویریہ عباسی کی اپنی بیٹی انزیلہ عباسی کے ساتھ تصاویر وائرل، صارفین نے نازیبا قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جویریہ عباسی کی بیٹی کی سالگرہ، بولڈ تصاویر عوامی تنقید کا نشانہ بن گئیں
جویریہ عباسی کی بیٹی کی سالگرہ، بولڈ تصاویر عوامی تنقید کا نشانہ بن گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی انزیلہ عباسی کے ہمراہ سالگرہ منائی، دونوں کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی دنیا کی حسین ترین لڑکی ہے اور تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل ترانے کی کامیابی، عاطف اسلم کا شریکِ حیات سارہ سے اظہارِ تشکر

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

سالگرہ کے وقت دونوں جویریہ عباسی اور انزیلہ نے تصاویر کھنچوائیں جو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے دونوں فنکاروں پر تنقید کی۔

Juvaria Abbasi Daughter's Birthday Pictures Ignited Public Criticism

سوشل میڈیا صارفین نے انزیلہ عباسی کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے جویریہ عباسی کی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی، تاہم دیگر نے تنقید کے نشتر برسادئیے۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی نے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز سرکاری ٹی  وی چینل (پی ٹی وی) سے کرنے کے بعد متعدد چینلز کے ڈراموں میں کام کیا۔ ان کے ڈراموں میں میرا وجود اور ہارا وجود بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب انزیلہ عباسی نے بھی اپنی فنکار والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کو اپنا کیرئیر بنایا۔ ان کے مشہور ٹی وی سیریلز میں نباہ، لال عشق اور بے بی سمیت مختلف ڈرامے شامل ہیں۔ 

Related Posts