پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان ڈرامہ سیریل پری زاد کے فین نکلے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان ڈرامہ سیریل پری زاد کے فین نکلے
پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان ڈرامہ سیریل پری زاد کے فین نکلے

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر ڈرامہ سیریل پری زاد کے فین نکلے، فیصل جاوید خان نے ٹی وی سیریل کے مرکزی اداکار احمد علی اکبر سے ملاقات کی اور ان کی اداکاری کی کھل کر تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ڈرامہ سیریل پری زاد کا مرکزی کردار اپنے پیچھے موجود فنکار سے زیادہ شہرت حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پری زاد کی شہرت بھارت تک پہنچ گئی، بالی ووڈ اداکار بھی تعریف پر مجبور

ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ پری زاد کی بے مثال شہرت احمد علی اکبر کی لاجواب اداکاری کا ثبوت ہے۔ بطور اداکار انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور کردار میں ڈھل کر دکھایا۔

پیغام میں ڈرامہ سیریل پری زاد میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکار کی اداکاری کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ احمد علی اکبر نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل پری زاد میں احمد علی اکبر کی اداکاری کو پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں اردو زبان سمجھنے والے ناظرین و سامعین نے سراہا اور ان کی بہت تعریف کی۔

قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار ہاشم ندیم کی تخلیق ڈرامہ سیریل پری زاد کی شہرت بھارت تک پہنچ گئی، بالی ووڈ اداکار وکرم کپاڈیہ بھی پری زاد کی تعریف پر مجبور ہوگئے۔

ڈرامہ سیریل پری زاد نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے ناظرین و سامعین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ گزشتہ برس وکرم کپاڈیہ نے ڈرامے میں حقیقت سے قریب اداکاری کی تعریف کی۔

Related Posts