جھانوی کپور اور راجکمار کمار راؤ نے اپنی اگلی فلم ‘مسٹر مسز ماہی’ میں ایک ایسے شوہر اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو کرکٹ کے شوقین ہیں، جس میں مباشرت کے سین کے تجربے کے متعلق جھانوی نے اظہار خیال کیا ہے۔
اس فلم کی ہدایت شرن شرما نے دی ہیں اور اسے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ ریڈٹ پر ‘Ask Me Anything’ سیشن کے دوران ایک مداح نے جھانوی کپور سے ایسا سوال کیا کہ اداکارہ اپنے انٹیمیٹ (جنسی ملاپ) سین کے بارے میں بات کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
جھانوی اور راج کمار کو تھکا دینے والے دن کے بعد kiss لینے کا سین شوٹ کرنا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ رومانٹک سین کی شوٹنگ کے دوران انہیں ’مرے‘ ہونے جیسا احساس ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرے اور راج کے جتنے بھی رومانٹک موومنٹ ہیں، انہیں شوٹ کرتے وقت ہم بری طرح تھکے ہوئے تھے۔
جھانوی نے ریڈٹ پر لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارا پہلا رومانٹک موومنٹ 20 گھنٹے کی شفٹ کے بعد آیا تھا اور ہم مرے ہوئے جیسا محسوس کررہے تھے۔ دونوں کے پیٹ خراب تھے۔ جسم تھکاوٹ سے نڈھال ہو گیا تھا اور تب ہمیں ایسا دکھنا تھا جیسے ہم محبت میں گرفتار ہیں۔ جب ہمارا پہلا کس سین ہونے والا تھا تو ایسا لگا جیسے ہم اندر سے مر رہے ہوں۔
جھانوی کپور اور راجکمار راؤ تین سال بعد کسی فلم میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ وہ آخری بار ہارر کامیڈی فلم ‘روحی’ میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد جھانوی کپور نے پی ٹی آئی کو راج کمار راؤ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتایا تھا۔
جھانوی کپور نے کہا تھا کہ ‘فلم میں میرے ساتھ راجکمار راؤ اور ورون کے روپ میں کامیڈی کے دو ماہر ہیں، جو کامیڈی کرنے میں ہاردک کی مدد کر رہے ہیں۔ مجھے کام کرتے وقت لگا کہ آپ کو فنی ہونے کیلئے زیادہ ایکسپرٹ بننے کی ضرورت نہیں ہے۔
جھانوی کپور کے پاس کئی پروجیکٹس ہیں۔ وہ فلم ‘الجھ’، ‘سنی سنسکاری کی تلسی کماری’، ‘کرن’ اور ‘دیورا’ کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب راجکمار راؤ آخری بار ‘سری کانت’ میں نظر آئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








