جہلم: میاں بیوی نے ادھار کی رقم واپس مانگنے پر 70سالہ شخص کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جہلم
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے تاریخی شہر جہلم میں میاں بیوی نے ادھار کی رقم واپس مانگنے پر 70 سالہ بوڑھے شخص کو قتل کردیا ہے، پولیس نے میاں بیوی دونوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں بیوی نے ادھار کی رقم واپس مانگنے پر 70سالہ شخص کو زہریلی چیز پلا کر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بوڑھے شخص کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی۔ مقتول نے ملزم محمد ارشد اور اس کی بیوی کو 3لاکھ روپے ادھار دئیے تھے۔

پولیس کے بیان کے مطابق محمد اسلم نے ملزمان کے گھر جا کر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر یہ واقعہ پیش آیا۔ اپنے آخری بیان میں مقتول نے الزام لگایا کہ ملزمہ نے شربت میں زہریلی چیز ملا کر پلائی تھی، جس کے بعد اس پر تشدد کرکے ایک کمرے میں بند بھی کردیا گیا۔

پولیس کا ماننا ہے کہ میاں بیوی نے محمد اسلم کو مردہ سمجھتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ویرانے میں پھینک دیا، تاہم ایک راہگیر اسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے گیا تاہم تشدد کے زخموں اور زہریلی چیز کے اثرات کے باعث محمد اسلم جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس نے مقتول کی نشاندہی پر ملزمہ خورشید بی بی اور شوہر محمد ارشد کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوڑھے شخص کے ادھار واپس مانگنے پر قتل کا واقعہ افسوسناک ہے۔ گرفتار ملزمان سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts