نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ جمی نیشم انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے جمی نیشم انگلینڈ سے وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جمی نیشم کی جگہ کول میکونچی کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی کردی گئی
واضح رہے کہ جمی نیشن کا شمار نیوزی لینڈ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، اس سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ناقابل یقین چھکا لگایا تھا، جسے شائقین کرکٹ نے بہت زیادہ سراہا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








