جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو داخلوں کیلئے 5 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

تازہ ترین

تازہ ترین

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو داخلوں کیلئے 5 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو داخلوں کیلئے 5 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو نجی کالجز و جامعات میں MBBS اور BDS کے داخلوں کیلئے 5 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت سندھ کینجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز و جامعات میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا عمل جاری ہے۔

اس سلسلے میں جے ایس ایم یو کو اب تک 5 ہزار سے زئد آن لائن درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، واضح رہے کہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2022 ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز و جامعات میں MBBS اور BDS پروگرام میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے آن لائن درخواستیں دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں: یو آئی ٹی یونیورسٹی اورسیلانی ویلفیئر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اب تک جامعہ کو 5 ہزار سیزائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، طلبا آفیشل ویب پورٹل (http://www.jsmu.edu) پر درخواستیں جمع کروا رہے ہیں، ساتھ ہی اپنے انسٹی ٹیوٹ کی ترجیحات کا بھی بالترتیب اندراج کررہے ہیں، انہوں نے بتایاکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد میرٹ لسٹ جاری کر دی جائیگی۔

Related Posts