یو آئی ٹی یونیورسٹی اورسیلانی ویلفیئر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

تازہ ترین

تازہ ترین

یو آئی ٹی یونیورسٹی اورسیلانی ویلفیئر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
یو آئی ٹی یونیورسٹی اورسیلانی ویلفیئر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: صدرِ پاکستان کے وژن کو فروغ دینے کے لیے یو آئی ٹی یورنیورسٹی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا اور انہیں عالمی مارکیٹ کے مطابق جدید ترین تعلیم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

Presidential Initiative for Artificial Intelligence and Computing (PIAIC) کا مقصد پاکستان میں تعلیم کے میدان میں جدت لانا اور ریسرج کے نت نئے طریقوں سے روشناس کروانا ہے۔

مفاہمتی یاداشت میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پاکستان کو گلوبل حب بنایا جائے جہاں آرٹیفیشل انٹیجنس، ڈیٹا سائنس،کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسے کورسز میں طلبہ کو ماہر بنا کر پاکستان کو نئی شکل دینا ہے۔

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی نے چانسلر یو آئی ٹی یورنیورسٹی حسین ہشام اورقائم مقام ڈآئیریکٹر شعیب زیدی کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر یو آئی ٹی یورنیورسٹی کے قائم مقام ڈائیریکٹر ڈاکٹر شعیب زیدی کا کہنا تھا کہ یو آئی ٹی یورنیورسٹی نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کورس میں جدت کا خیال رکھا جائے۔

ڈاکٹر شعیب زیدی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آئی ٹی کے میدان میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے ہمارا مقصد طلبہ کو کورس پڑھانے کے ساتھ ساتھ ایڈوانس پروگرام سے بھی متعاوف کروایا جائے۔

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ ہم اس پروگرام کے تمام مالیاتی پہلوؤں کا خیال رکھیں گے اور تمام پاکستانی نوجوانوں کی بہتری اور انھیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کے لیے شفاف طریقے کو اپنائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی ٹرمینل کا معاہدہ

انہوں نے کہا کہ بالخصوص کراچی کے نوجوانوں کو عالمی معیار اور تقاضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت سے آراستہ کر نے کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

Related Posts