اسٹاک مارکیٹ میں 6.50 پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 6.50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 6.50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

کراچی: آج کاروباری روز ہفتے کے دوسرے روز (منگل) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 6.50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

مندی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 45881.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، جبکہ سرمایہ کاروں نے شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.01 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 383 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی ٹرمینل کا معاہدہ

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسیکی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 176 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts