جو بائیڈن نے پیوٹن کو قصائی قرار دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جو بائیڈن نے پیوٹن کو کیا لقب دیدیا
جو بائیڈن نے پیوٹن کو کیا لقب دیدیا

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کافی وقت سے جاری ہے جس کی وجہ سے روس کو امریکہ کی جانب سے پابندی کا بھی سامنا ہے۔

حال ہی میں پولینڈ کے دارلحکومت وارسا میں صحافی کے سوال کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک قصاب ہے، روس نے یوکرین میں اپنی حکمت عملی تبدیل نہیں کی۔

یاد رہے کہ چندروز قبل اپنے ایک بیان میں جو بائیڈن نے تھیٹر میں  پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے پر روسی صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی صدر جنگی مجرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی پر امریکا اور برطانیہ کا نئی پابندیوں کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ یہ ناقابل معافی ہے کہ کریملن امن مذاکرات کے دوران جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید برآں دوسری جانب روس کے صدارتی محل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے اس بیان سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی امید مزید کم ہوگئی ہے۔

 

Related Posts