بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا خان انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ہیں اور اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں کی زینت بھی بنی رہتی ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹز پر سُہانا خان کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے نئے فوٹوشوٹ کی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
سُہانا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو فینز کے درمیان کافی وائرل ہورہی ہے، تصویر میں وہ بلیک کلر کی بیک لیس ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔
اُن کا بولڈ انداز اُن کے مداحوں اور فالوورز کے درمیان کافی پسند کیا جارہا ہے اور انہیں خوب لائکس اور کمنٹس بھی مل رہے ہیں۔