کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم سلیمان عرف بھائی پولیس مقابلے میں زخمی ہوکر جیل جا چکا ہے، ملزم محمد ظہور عرف ظہوریے ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کو حکومتی امداد نہ مل سکی

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم ظہور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرتا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں 12 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا، لڑکے کی شناخت 12 سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی، جسے چہرہ جھلس جانے پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچے کے والد فاروق قریشی نے حیدرآباد کے مارکیٹ تھانہ میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں احمد منیر نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے۔

متاثرہ بچے کے والد کا بیان ہے کہ جب یہ واردات ہوئی تو بچہ مدرسے سے گھر آپ رہا تھا، منیر نامی شخص نے دوستی نہ رکھنے پر حذیفہ پر تیزاب پھینکا، وہ شخص کافی عرصے سے میرے بچے کو تنگ کررہا تھا، حزیفہ کو دوستی کرنے کو کہتا تھا حذیفہ کے منع کرنے پر احمد منیر نے دھمکیاں دی تھیں۔

Related Posts