بین الاقوامی شہرت یافتہ تین امریکی گلوکار بھائی نک، کیون اور جو جوناس حال ہی میں نیو جرسی ہال آف فیم کی 17ویں سالانہ تقریبِ شمولیت میں ریڈ کارپٹ پر نمودار ہوئے۔
اس موقع پر نک جوناس کی اہلیہ انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر تینوں بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی محنت کے نتائج دیکھ کر وہ بہت خوش ہیں۔
جوناس برادرز کو باضابطہ طور پر 21 نومبر کو نیو جرسی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ یہ اعزاز ان کی پاپ کلچر اور موسیقی میں قابلِ ذکر خدمات کو اجاگر کرتا ہے اور انہیں نیو جرسی کے دیگر مشہور اسٹارز میں شامل کرتا ہے۔
فن، تفریح، کھیل، سائنس اور عوامی خدمات کے شعبوں میں مشہور شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یہ ایوارڈ ریاست کی طرف سے دیے جانے والے اعلیٰ شہری اعزازات میں سے ایک ہے۔
پریانکا نے ہفتے کے دن جوناس برادرز کے ابتدائی سالوں سے لے کر ان کے حالیہ اعزاز تک کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ اس مختصر فلم میں تینوں بھائیوں کے بچپن، نوعمری اور جوانی کے سفر کو دکھایا گیا، جس کا اختتام ہر ایک کی تقریر کے چھوٹے کلپس کے ساتھ ہوتا ہے جو تقریبِ شمولیت میں پیش کی گئی۔
پریانکا نے ویڈیو شیئر کی، ان کی محنت کی تعریف کی اور ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ بہت دور تک آئے ہیں۔ بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔
پریانکا نے اپنے شوہر نک جوناس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کاش میں کل رات آپ کے ساتھ ہوتی۔ آپ سب نے یہاں پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ مبارک ہو️۔
نک نے اس پر ایک سرخ دل والی ایموجی کے ساتھ جواب دیا۔ مداحوں نے بھی جوناس برادرز کو یہ اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
مداحوں کا ردعمل
ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ یہ لوگ واقعی اس کے مستحق ہیں، نہایت عاجز اور باصلاحیت ہیں۔
ایک اور نے لکھا کہ میری ماں کے انتقال کے بعد میں جوناس برادرز کے کنسرٹ میں گیا۔ تقریباً چھ مہینے تک گھر سے باہر نہیں نکلا تھا۔ وہ رات میرے لیے بہت شفا بخش تھی۔ میں نے اپنی ساری تکلیف کے ساتھ رقص کیا اور آنسو بہائے۔ شکریہ لڑکو۔
ایک اور کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اتنے حیرت انگیز ہیں اور ہر چیز کے مستحق ہیں اور اس سے بھی زیادہ کے لائق ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








