جولیا رابرٹس کا شمار ہالی ووڈ کی صفِ اوّل کی ہیروئنز میں کیا جاتا ہے جن کی سنسنی خیز فلم ”لیو دی ورلڈ بِہائنڈ“ کی کہانی منظرِ عام پر آچکی ہے جس نے فلم بینوں کو مبہوت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم کا آغاز ایک تہذیب یافتہ خاندان سے ہوتا ہے جس میں ایک جوڑا اور اس کے 2 کمسن بچے شامل ہیں اور سب لوگ ایک دور دراز کرائے کے پرتعیش مکان میں اپنی چھٹیاں منانے کیلئے پہنچتے ہیں جہاں غیر متوقع واقعات شروع ہوجاتے ہیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMzMzMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzMzMyAtINiy2LHbjNmGINiu2KfZhiDYp9uM2qkg2KjYp9ixINm+2r7YsSDar9ix2YHYqtin2LHbjCDYs9uSINio2oYg2q/YptuM2roiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzMzM0LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL1phcmVlbi1LaGFuLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYstix24zZhiDYrtin2YYg2KfbjNqpINio2KfYsSDZvtq+2LEg2q/YsdmB2KrYp9ix24wg2LPbkiDYqNqGINqv2KbbjNq6Iiwic3VtbWFyeSI6ItmF2YXYqNim24w6INmF2LnYsdmI2YEg2KjYp9mE24wg2YjaiCDYp9iv2Kfaqdin2LHbgSDYstix24zZhiDYrtin2YYg2qnbjDIwMTgg2qnbkiDYr9q+2YjaqdinINiv24HbjCDaqduM2LMg2YXbjNq6INi52K/Yp9mE2Kog2YbbkiDYudio2YjYsduMINi22YXYp9mG2Kog2qnbjCDYr9ix2K7ZiNin2LPYqiDZhdmG2LjZiNixINqp2LEg2YTbjNuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
رات گئے دروازے پر دستک سے یہ خاندان چونک اٹھتا ہے۔ دروازہ کھولنے پر ان کا ایک عمر رسیدہ جوڑے سے سامنا ہوتا ہے جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ہم ہی اس گھر کے مالک ہیں۔ شہر میں اچانک بجلی بند ہوجانے کے باعث ہمیں گھر چھوڑ کر جانا پڑا۔
اچانک چھٹیاں منانے کیلئے کرائے کے گھر پہنچنے والے جوڑے کو احساس ہوتا ہے کہ ان کا رابطہ بیرونی دنیا سے کٹ چکا ہے جہاں انٹرنیٹ یا ٹیلی فون جیسی سہولیات موجود نہیں۔ آگے آنے والے واقعات سے عمر رسیدہ جوڑے کے ارادوں پر سوالات اٹھنے لگتے ہیں۔
فلم میں نفسیاتی ہنگامہ آرائی دکھائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں تمام کردار خوف، الجھن اور غیر یقینی صورتحال کا شکار رہتے ہیں۔ چھٹیاں منانے کیلئے منتخب گھر کے باہر بھی افراتفری کا ماحول تناؤ میں اضافہ کرتا ہے جس سے تمام لوگ بے چین ہوجاتے ہیں۔
دراصل اس فلم کی کہانی میں تنہائی، پیرانویا اور انسانی تعلق کی نزاکت کے موضوعات کو چھیڑا گیا ہے جو زندگی کے عارضی ہونے پر سوالات پیدا کرتی ہے۔ یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ مصیبت کے وقت کون سا اپنا اپنے کس عزیز یا رشتہ دار کیلئے کیا کرتا ہے۔
بنیادی طور پر فلم میں جولیا رابرٹس نے اپنے خاندان کی ایک بہترین تصویر پیش کی ہے جو غیر یقینی مستقبل کے دوران اپنی جذباتیت اور کمزوری کا اظہار کرتے نظر آتے اور مجموعی اعتبار سے یہ ایک فکر انگیز تھرلر فلم ہے جو ناظرین کو قدم قدم پر چونکاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








