آپ نے مجھ سے اچھا گایا۔سونو نگم کا عمر ندیم کے گیت چوری کے الزام پر ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

سونو نگم اور عمر ندیم

معروف بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے عمر ندیم کے گیت ”اے خدا“ کی چوری کے الزام پر ردِ عمل اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ عمر ندیم نے ان سے بہتر گایا۔

تفصیلات کے مطابق سونو نگم نے ٹی سیریز اور ڈی جے شیزوڈ کے اشتراک سے ایک نیا گیت ”سن ذرا“ گایا  تاہم پاکستانی سنگر عمر ندیم نے دعویٰ کیا کہ یہ گیت میرے گائے ہوئے گانے ”اے خدا“ کی نقل ہے جسے 14سال قبل ریلیز کیا گیا تھا، جس پر سونو نگم خاموش نہ رہ سکے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMyOTUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzI5NSAtINi02KfbgSDYsdiuINiu2KfZhiDaqduMINmB2YTZhSDigJ3aiNmG2qnbjOKAnCDZvtixINm+2LHYqNq+2KfYsyDaqduMIOKAndiz2KfZhNin2LHigJwg2qnbkiDZgdmE2YXYs9in2LIg2qnYpyDYqNuM2KfZhiDaqduM2Kcg24HbktifIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzI5NywiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9TYWxhYXItdnMtRHVua2ktMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Iti02KfbgSDYsdiuINiu2KfZhiDaqduMINmB2YTZhSDigJ3aiNmG2qnbjOKAnCDZvtixINm+2LHYqNq+2KfYsyDaqduMIOKAndiz2KfZhNin2LHigJwg2qnbkiDZgdmE2YXYs9in2LIg2qnYpyDYqNuM2KfZhiDaqduM2Kcg24HbktifIiwic3VtbWFyeSI6Itio2KfZhNuMINmI2YjaiCDYp9iz2bnYp9ixINi02KfbgSDYsdiuINiu2KfZhiDaqduMINmB2YTZhSDigJ3aiNmG2qnbjOKAnCDZvtixINm+2LHYqNq+2KfYsyDaqduMINmB2YTZhSDYs9in2YTYp9ixINqp25Ig2YHZhNmF2LPYp9iyINmI2KzbkiDZhtuSINio24zYp9mGINis2KfYsduMINqp2LHYr9uM2Kcg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoidXNlX2RlZmF1bHRfZnJvbV9zZXR0aW5ncyJ9″]

پاکستانی سنگر عمر ندیم کے الزام پر ردِ عمل دیتے ہوئے سونو نگم نے کہا کہ کے آر کے دبئی میں میرے پڑوسی ہیں۔ میں ہر کسی کیلئے گاتا نہیں، لیکن ان کو انکار نہیں کرسکا۔ اگر میں نے عمر ندیم کے ورژن میں یہی گیت سنا ہوتا تو اسے کبھی گانے کی کوشش نہ کرتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omer Nadeem (@omernadeem)

گلوکار عمر ندیم نے کہا کہ میں نے اپنے بیان میں کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ آپ نے میرے گیت کو چوری کیا ہے لیکن خبر الگ انداز سے سامنے آئی، جیسا کہ آیا کرتی ہے۔میں آپ کے گیت سنتے ہوئے بڑا ہوا اور آپ سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔ آپ کا بہت بڑا مداح بھی ہوں۔

بھارتی گلوکار سونو نگم نے کہا کہ آپ نے اس وقت بھی اسے مجھ سے اچھا گایا تھا۔ معذرت، کہ میں نے آپ کا گانا نہیں سنا تھا، اب سنا ہے۔کیا بہترین گانا ہے اور آپ نے بالکل مجھ سے بہتر گایا۔ ان شاء اللہ اس سے آپ کو عزت ملے گی۔ آپ کیلئے دعا کرتا ہوں۔

Related Posts