استعفیٰ دینے کا نہیں کہا۔ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے آڈیو لیک کا اعتراف کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جنید اکبر
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے آڈیو لیک میں اپنی اصل آواز کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ دینے کا نہیں کہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ ہماری پارٹی میں ہر کوئی کہتا ہے کہ عمران خان کے بعد لیڈر میں ہوں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں۔

گفتگو کے دوران جنید اکبر نے کہا کہ جو عمران خان کہیں گے، وہ فائنل ہوگا۔ عمران خان کی غیر موجودگی میں ہماری پارٹی میں ہر کوئی خود کو لیڈر سمجھتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا اپنا کلچر ہے۔ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، کبھی جھگڑے، کبھی ناراضگی اور کبھی شکوے ہوتے ہیں۔ یہ سب چلتا رہے گا۔ محمود اچکزئی پر کوئی تحفظات نہیں ہیں۔

جنید اکبر نے کہا کہ محمود اچکزئی پر تحفظات رکھنے والا میں کون ہوتا ہوں۔ آڈیو لیک میں یہ کب کہا کہ استعفیٰ دے رہا ہوں؟ میں نے صرف یہ کہات ھا کہ بولنے نہیں دیا گیا تو اسپیکر سے کہہ کر الگ سیٹ الاٹ کرواؤں گا۔

Related Posts