’جراسک ورلڈ ڈومینین‘ باکس آفس پر چھاگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

’جراسک ورلڈ ڈومینین‘ باکس آفس پر چھاگئی
’جراسک ورلڈ ڈومینین‘ باکس آفس پر چھاگئی

‘جراسک ورلڈ ڈومینین رواں ہفتے کے آخر میں شمالی امریکہ کی فلمی اسکرینوں پر ایک بارپھر سرِ فہرست ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جراسک ورلڈ ڈومینین اس سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی متوقع فلموں میں سے ایک ہے اور ہالی ووڈ اسٹار کرس پریٹ کے دنیا بھر میں موجود مداح اس فلم کا بےصبری سے انتظار کر رہے تھے۔

حال ہی میں اعلان ہوا ہے کہ یہ فلم دنیا بھر کے کئی ممالک کے سنیما گھروں میں پیش کی جا رہی ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جراسک ورلڈ ڈومینین نےصرف امریکہ میں ہی ریلیزکے آغاز پر 125 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت کا عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم، شوبز ستارے برہم

مزیدبرآں اس فلم نے بھارت میں ریلیز کے پہلے ہی دن 8 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے بالی ووڈ کی تمام نئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا، پاکستان میں بھی فلموں کے شوقین افراد جراسک ورلڈ ڈومینین دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں یہی وجہ ہے کہ ریلیز کے ملک کے کئی سنیما گھروں میں فلم لگتے ہی ہاؤس فل ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ یونیورسل پکچرز کی اس فلم میں اس بار ڈائنوسورز کو پچھلی فلموں کے مقابلے زیادہ خطرناک دکھایا گیا ہے اس فلم میں بھی کرس پریٹ اور برائس ڈیلس ہاورڈ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی کہانی ایملی کارمیکائل نے لکھی ہے کولن ٹریوورو کی ہدایتکار ی میں بننے والی یہ فلم ممکنہ طور پر ’جراسک ورلڈ‘ ٹرائلوجی کی تیسری اور آخری فلم ہوگی، جس کے بعد اسی سیریز کی نئی ٹرائلوجی بنانے پر کام شروع ہوگا۔

Related Posts