صرف کافی اور چائے! مریم اورنگزیب کی حیران کن ٹرانسفارمیشن کا راز ان کی والدہ نے بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں سب کی نظریں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پر مرکوز تھیں جن کی حالیہ غیر معمولی ٹرانسفارمیشن نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

مریم اورنگزیب کی نئی شخصیت اور فٹنس نہ صرف خواتین کیلئے متاثر کن مثال بن گئی بلکہ شوبز شخصیات اور فیشن کے ماہرین نے بھی اس تبدیلی کو سراہا ہے۔

مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے حال ہی میں ایک صحافی سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی بیٹی نے وزن کم کرنے کے لیے سخت ڈائٹ پلان اختیار کیا۔ طاہرہ کے مطابق مریم کئی ماہ تک محدود غذا لیتی رہیں اور اکثر صرف کافی یا چائے پر گزارہ کرتی رہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے کسی سرجری یا طبی طریقے کا سہارا نہیں لیا۔

طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ مریم نے یہ تبدیلی مکمل طور پر اپنی محنت، عزم اور ڈائٹ کے ذریعے حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر وہ خود بھی اتنی سخت ڈائٹ کرتی تو ان کے چہرے کے پٹھے بھی متاثر ہو سکتے تھے۔

والدہ نے عوام سے کہا کہ مریم نے اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا، اور لوگوں کو بلاوجہ قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل مثبت اور حوصلہ افزا ہے اور ہر کسی کو اپنی صحت کے لیے محتاط رہنا چاہیے۔

Related Posts