راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن بھی جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

راجہ ناصر عباس
(فوٹو: 24 نیوز)

وفاقی حکومت کے سینیٹ سیکرٹریٹ نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ ناصر عاس کی بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن سیکریٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے جاری کیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے مطابق راجہ ناصر عباس کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کی 32 میں سے 22 اپوزیشن سینیٹ نے حمایت کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کا ہوتا ہے، سینیٹر ناصر عباس کو لیڈر آف دی اپوزیشن ڈکلیئر کرتا ہوں۔ ان کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں رہا جس میں عدالتی کارروائی کے باعث تاخیر ہوئی۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اب میں رولز کے مطابق عمل کروں گا۔ واضح رہے کہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ پراسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز کے رول نمبر 16 کے ذیلی رول نمبر 3 کے تحت اپوزیشن لیڈر ڈکلیئیر کیا گیا ہے۔

Related Posts