جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad Chaudhry talks to media in Islamabad

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق عدالت میں زیر سماعت کیس کے حوالے سے رائے کا اظہار کرنے پر قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے فواد چوہدری کیخلاف عدالت سے رجو ع کرلیا ہے۔

IStandWithFawadChaudhary

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف ریفرنس پر نظرثانی کیس کے دوران سخت جملوں کا استعمال کیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے محترم اگر اپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔

 

سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کرد ی ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر آئی اسٹینڈ ود فواد چوہدری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

Related Posts