اسلام آباد: جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستقل جج کی حیثیت سے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
اس موقعے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری، اور جسٹس سردار اعجاز الحق سمیت عدلیہ کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ سپریم کورٹ کے دیگر ججز نے بھی تقریب میں شرکت یقینی بنائی۔
ایک اور حلف برداری
خیال رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے روز ایک شاندار اور پروفیشنل تقریب کے دوران جسٹس امین الدین خان نے باضابطہ طور پر پاکستان کی نئی وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔
گزشتہ ماہ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔ یہ اہم اور باضابطہ تقریب ملکی سیاسی اور عسکری قیادت کی موجودگی میں ہوئی، جس سے اس نئی عدالتی ادارے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر وفاقی وزراء، پارلیمنٹ کے اراکین، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور پاکستان نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان بھی موجود تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








