پانچ روپے کی ٹافی 5 سالہ بچے کی جان لے گئی! زندگی بھر افسوس سے بچنا ہے تو ان ہدایات پر عمل کریں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں ایک معصوم بچہ گلے میں ٹافی پھنس جانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس المناک واقعے کے بعد نہ صرف والدین سخت صدمے میں بلکہ پورا علاقہ سوگوار ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب جب پانچ سالہ بچہ راہل گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا۔ کھیلتے ہوئے اس نے اپنی پسندیدہ ٹافی کھانے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے وہ ٹافی اس کے گلے میں پھنس گئی۔ والدین نے فوری طور پر بچے کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر اس کی سانس رک گئی۔

والدین نے اہل محلہ مدد کی سے فوری طور پر بچے کو قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کے انتقال کی تصدیق کی۔ اس موقع پر والدین کی اذیت ناک چیخیں اور مایوسی وہاں موجود ہر شخص کے دل کو ہلا کر رکھ گئی۔

بد قسمت والدین حادثے کے بعد سخت اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ علاقے کے لوگ اور پڑوسی بھی صدمے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ مقامی سطح پر یہ واقعہ والدین اور دیکھ بھال کرنے والے افراد کے لیے ایک اہم انتباہ کے طور پر لیا جا رہا ہے کہ چھوٹے بچوں کے کھیل اور کھانے پر ہمیشہ قریب رہنا ضروری ہے۔

پانچ سالہ بچے راہول کی معصوم موت نے پورے علاقےکو غمزدہ کر دیا ہے اور والدین کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ یہ واقعہ ایک یاد دہانی ہے کہ زندگی کے چھوٹے لمحے بھی کس طرح اچانک الم ناک انجام تک پہنچ سکتے ہیں۔

بچوں کے نفسیاتی اور صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چھوٹے بچوں کی غذائی اشیاء کا انتخاب بہت احتیاط سے کرنا چاہیے کیونکہ چھوٹی ٹافیاں، گولیاں، سخت کینڈی، انگور، چیری، گاجر کے چھوٹے ٹکڑے، مونگ پھلی، بیج، پاپ کارن، مارش میلوز اور ہاٹ ڈاگ جیسے کھانے گلے میں پھنس کر سانس کی نالی بند کرسکتے ہیں جسے طبی زبان میں چیکنگ ہزارڈ (Choking Hazard) کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 3 سال سے کم عمر بچوں کے گلے کی نالی بہت تنگ ہوتی ہے اور وہ چیزوں کو اچھی طرح چبانے کی صلاحیت بھی مکمل نہیں رکھتے اس لیے ایسی کوئی چیز جو 3.5 سینٹی میٹر) سے چھوٹی ہو خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

والدین کیلئے مشورہ

بچوں کو کھانا کھلاتے یا کھیلتے وقت ہمیشہ نظر رکھیں

سخت کھانوں کو چھوٹے، نرم اور آسانی سے نگلے جانے والے ٹکڑوں میں کاٹ کر دیں

انگور کو لمبائی میں چار حصوں میں کاٹ کر دیں

مونگ پھلی اور بیج 5 سال سے کم عمر بچوں کو بالکل نہ دیں

گھر میں پڑی چھوٹی بیٹریاں، سکے، بٹن، بالز اور چھوٹے کھلونے بھی بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں کیونکہ یہ بھی گلے میں پھنس سکتے ہیں۔

اگر کوئی چیز گلے میں پھنس جائے تو فوراً ہیملچ منور (Heimlich Maneuver) یا پشت پر تھپکیاں اور سینے پر دباؤ کا طریقہ استعمال کریں اور فوراً اسپتال لے جائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک لمحے کی لاپرواہی بچے کی جان لے سکتی ہے اس لیے ہر وقت چوکنا رہنا والدین کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

Related Posts