اب ملے گا انصاف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چلینج

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہرصدیق نے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوچکا ہے،پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیرآئینی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکو کالعدم قرار دے۔

خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts